کانگریس کو 14 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی کا یقین

   

بی آر ایس قائدین سے خالی ہوجائے گی :جوپلی کرشنا راؤ
حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر اکسائیز جوپلی کرشنا راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں نتائج اسمبلی انتخابات کی طرح کانگریس کے حق میں رہیں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ بی جے پی اور بی آر ایس کو تلنگانہ عوام مسترد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو 14 لوک سبھا حلقوں پر کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ شاد نگر میں بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے مجالس مقامی کے کئی نمائندوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں کے سی آر کی زیر قیادت بی آر ایس حکومت نے عوامی مفادات کو پامال کردیا اور صرف ایک خاندان کی بھلائی پر توجہ دی گئی۔ بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کے نتیجہ میں عوام نے بی آر ایس کو مسترد کردیا۔ آنے والے دنوں میں بی آر ایس قائدین سے خالی ہوجائے گی اور صرف کے سی آر خاندان ہی باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست پر کانگریس امیدوار جیون ریڈی کی کامیابی یقینی ہے۔1