کانگریس کی حکمت عملی کو قطعیت دینے لکھنؤ میں آج اجلاس

لکھنؤ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)2019ء کے لوک سبھا انتخابات کیلئے اترپردیش میں ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان مفاہمت کے فوری بعد کانگریس نے بھی اپنی انتخابی حکمت عملی کی تیاری واضح کردی ہے۔ اس ضمن میں بشمول غلام نبی آزاد ، اے آئی سی سی کے سینئر ترین قائدین کا ایک اہم اجلاس اتوار کو لکھنؤ میں منعقد ہوگا جس میں اس پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان انشو اوستھی نے کہا کہ ’غلام نبی آزاد ، پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر اور دیگر سینئر قائدین حکمت عملی کو قطعیت دینے کیلئے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں میں شرکت کے ضمن میں اتوار کو لکھنؤ میں رہیں گے۔ توقع ہے کہ کانگریس یو پی پارلیمانی چناؤ پر کوئی ٹھوس فیصلہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT