کانگریس کے خلاف تحقیقات ہو تو جمہوریت خطرہ میں

   

بی جے پی قائدین کے بے داغ بری ہونے پر کوئی شور و غل نہیں، بی جے پی کا کانگریس پر الزام

نئی دہلی ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پر طنز کرتے ہوئے جس نے الزام عائد کیا ہے کہ انتقامی سیاست پر عمل کرتے ہوئے اس کے سینئر قائدین کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ بی جے پی چہارشنبہ کے دن کہا کہ جب بھی کانگریس کے قائدین کی کثیر تعداد کو تحقیقات کا سامنا ہوتا ہے تو اسے جمہوریت آئی سی یو میں نظر آتی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی اب تک مختلف مسائل سے عہدہ برآ ہوچکے ہیں لیکن اپوزیشن قائدین کیلئے جمہوریت اس وقت آئی سی یو میں ہوتی ہے جبکہ کانگریس قائدین کے خلاف تحقیقات کروائی جاتی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس وقت گجرات کے وزیر تھے جبکہ ان پر اراضی پر ناجائز قبضہ کے الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا گیا تھا لیکن وہ باعزت بری ہوگئے ۔ کبھی بھی جمہوریت خطرہ میں نہیں تھی لیکن اب کانگریس قائدین کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے تو انہیں جمہوریت آئی سی یو میں نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی حد ہوتی ہے، پورا ملک آپ کو اچھی طرح سمجھتا ہے۔ ایک بی جے پی قائد نے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ پر تحریر کیا ہے کہ کانگریس مرحوم ہوچکی ہے۔ مودی سے تحقیقاتی محکموں نے 2002 ء کے فسادات کے سلسلہ میں تفتیش کی تھی۔ امیت شاہ کو جعلی انکاونٹر کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں بری کردیا گیا ۔ مودی بھی بے قصور ثابت ہوئے ۔ سنتوش نے کہا تھا کہ چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یورپا کو بھی بے قصور قرار دیا گیا ہے جبکہ ان پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا ۔ کانگریس نے مودی حکومت پر اپنے حملہ تیز کردیئے ہیں جبکہ ان کے سینئر قائدین پی چدمبرم اور ڈی کے شیو کمار گرفتار کئے گئے ۔ چدمبرم کو سی بی آئی نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا جبکہ پارٹی کے مسائل کرناٹک میں شیوکمار ہی یکسو کیا کرتے تھے ۔ شیو کمار کو ای ڈی نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ دونوں کانگریس قائدین پر رقومات کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے لیکن وہ اس الزام کی تردید کر رہے ہیں ۔ بی جے پی نے دونوں قائدین پر الزام عائد کیا کہ خود وہی انتقامی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔

راجیو کمار کی ممتا بنرجی سے ملاقات
کولکتہ ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے اعلیٰ پولیس عہدیدار راجیو کمار نے جو کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر سی بی آئی کی نوٹس منسوخ کرنے کی درخواست پیش کرچکے ہیں ، کہا کہ وہ اس کے سامنے تحقیقات کیلئے حاضر ہونے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کی۔