کانگریس کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ کا بیان

   

نئی دہلی ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کانگریس کے ساتھ ماقبل انتخابات اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کو 2020 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ۔ عام آدمی پارٹی کانگریس کو اپنا حلیف نہیں مانتی اور نہ ہی اس سے کسی قسم کی مسابقت ہے ۔ یہ انتخابات راست عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ہوں گے ۔ دہلی میں عوام نے ہمارے کام کو دیکھا ہے اور ہمارے کام سے عوام بہت خوش ہے ۔ چیف منسٹراروند کجریوال کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔