کا پہلارینکNEET اوڈیشہ کے شعیب آفتاب کو

,

   

نئی دہلی؍ جئے پور: میڈیکل انٹرنس ایگزام NEET کے نتیجہ کا جمعہ کی شب اعلان کردیا گیا جس میں اوڈیشہ کے شعیب آفتاب نے 100 فیصدی نشانات حاصل کرتے ہوئے ٹاپ رینک درج کرایا اور دہلی کی آکانشا سنگھ نے دوسرا مقام پایا ۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے عہدیدراوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 7,71,500 امیدوار اس امتحان میں کوالیفائی ہوئے ہیں، جس کیلئے زائد از 13.66 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ یہ ٹسٹ اردو کے بشمول 11 زبانوں میں منعقد کیا گیا۔ سب سے زیادہ کوالیفائی امیدواروں کی تعداد تریپورہ (88,889) سے ہے جس کے بعد مہاراشٹرا (79,974) کا نمبر ہے۔ تاہم، آج کا موقع 18 سالہ شعیب کے نام یاد رکھا جائے گا جنہوں نے 720 میں سے 720 نشانات حاصل کئے۔ اوڈیشہ میں رورکیلا سے تعلق رکھنے والے شعیب اپنی طبی تعلیم کی تکمیل پر کارڈیک سرجن بننا چاہتے ہیں۔ شعیب نے کہا کہ کوروناوائرس وباء کے درمیان امتحان کے تعلق سے دباؤ بڑھ گیا تھا لیکن انہوں نے لاک ڈاؤن کے موقع کو مزید پڑھائی کیلئے استعمال کیا۔ انہوں نے کوٹا (راجستھان) میں اپنی ماں اور بہن کے ساتھ قیام کرتے ہوئے پڑھائی کی ۔ اور وہ کامیابی کیلئے اللہ تعالیٰ اور اپنے والدین کے مشکور ہیں۔ نتائج ویب سائیٹ www.ntaneet.nic.in پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔