کتابیں مفت تقسیم کرنے پر لیکچرار گرفتار

   

کابل : طالبان کے ایک اہل کار نے تصدیق کی ہے کہ طالبان انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو یونیورسٹی کے ایک پرامن کارکن اور لیکچرار اسماعیل مشعل کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ طالبان کی وزارت ثقافت اور اطلاعات کے ایک اہل کار عبدالحق حماد نے اپنے ٹویٹر پیج پر اسماعیل مشعل کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ اسماعیل مشعل نے اس ہفتہ کے اوائل میں کابل میں طالبان حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف احتجاج میں لوگوں کو کتابیں تحفے میں دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔