نئی دہلی۔ جبکہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنونیر اروند کجریوال نے اتوا ر کے روزاپنی کابینہ کے ساتھ چیف منسٹر کا حلف لیا‘ ایک نظر ان کی اور ان کے وزراء کی تعلیمی قابلیت پر ڈالتے ہیں
چیف منسٹر اروند کجریوال ایک میکانیکل انجینئر ائی ائی ٹی کھڑ ک پور سے‘ جنھوں نے 1995میں بطور انکم ٹیکس اسٹنٹ کمشنر انڈین ریونیو سروس (ائی آر ایس) میں اپنے خدمات کا آغاز کیاتھا۔ سماجی جہدکار بننے کے لئے انہوں نے نوکری چھوڑ دی اور سال2010میں عام آدمی پارٹی کا قیام عمل میں لایا۔
منیش سیسوڈیا کے پاس جرنلزم کا ڈپلومہ ہے‘ مذکورہ صحافی سے سیاست داں بننے والے سیسوڈیا سال2006سے کجریوال کے ساتھ ہیں۔ دونوں نے ساتھ ملکر سماجی جہدکاری کی تھی
ستیندر کمار جین وہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ارکٹیکٹس کے ایک گریجویٹ‘ وہ سی پی ڈبلیو ڈی عہدیدار رہے تھے۔ ایک ارٹکچرل کانسلٹنسی کا قیام عمل میں لانے کے لئے ملازمت چھوڑ دی اور بعد میں انہوں نے ”انڈیا اگینسٹ کارپشن“ کا حصہ بن گئے۔
گوپال رائے‘لکھنو یونیورسٹی سے سوشیالوجی کے ایک پوسٹ گریجویٹ‘ رائے نے ال انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسیشن(اے ائی ایس اے)سے اپنے سیاسی کیریر کی1992میں شروعات کی تھی۔
راجندر پال گوتم‘ دہلی یونیورسٹی سے ایک لاء گریجویٹ‘ گوتم نے سال2014میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل لاء کی پریکٹس کی تھی
کیلاش گہلوٹ‘ ماسٹر آف لاء‘ گہلوٹ نے سولہا سالوں تک سپریم کورٹ اور دہلی ہائی کورٹ لیگل پریکٹس کی تھی
عمران حسین‘ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بزنس اسٹڈیز گریجویٹ کی تعلیم حاصل کی‘ وہ ایک سوشیل ورکر رہے ہیں