کرس کرسٹی ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل

   

نیویارک : نیوجرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کرس کرسٹی نے ریاست نیو ہیم شائر سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ سات برس پہلے کرس کرسٹی نے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی تھی تاہم وہ ایک بار پھر میدان میں اترے ہیں اوراس بار ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے خطاب میں کرس کرسٹی کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے صدارتی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ فکر مند ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار امریکہ سکڑ رہا ہے۔