کرناٹک۔ پولیس پرنسپل اور اسٹاف ممبر کو طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے میں گرفتار کرلیا

,

   

پیر کے روز طلبہ کے والدین اسکول کے احاطے میں گھس گئے اور اسٹاف ممبرس کی پیٹائی کردی۔
کلبرگی۔مذکورہ کرناٹک پولیس نے منگل کے روز ایک رہائشی اسٹال کے پرنسپل اور ایک کمپیوٹر اپریٹر کو ریاست کے اس ضلع میں طلبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے معاملے میں گرفتار کرلیاہے۔

مذکورہ ادارہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے پسماندگی کاشکار طبقات کے لئے چلایاجاتا ہے جو چنچولی تعلقہ کے کانچورم پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے۔ اس میں 100سے زائد سکنڈری کلاس کے اسٹوڈنٹس تعلیم حاصل کرتے ہیں اور مقیم ہیں۔

پربھولنگا ولی کے سوشیل ویلفیر محکمہ کے اسٹنٹ ڈائرکٹر نے اس ضمن میں ایک شکایت درج کرائی تھی۔ متاثرہ اسٹوڈنٹس نے پرنسپل او راسٹاف ممبرس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایاہے۔

پولیس کے بموجب مذکورہ متاثرین نے کاروائی کی شروعات تک کھانے سے انکار کردیاتھا۔ پیر کے روز طلبہ کے والدین اسکول کے احاطے میں گھس گئے اور اسٹاف ممبرس کی پیٹائی کردی۔

کلبرگی ایس پی ایشا پنت فوری موقع پرپہنچے اور کاروائی کا یقین دلاتے ہوئے اسٹوڈنٹس وعدہ کرتے ہوئے بھروسہ دلایا۔ انہو ں نے خود لڑکیوں کو کھانا سربراہ کیااور ملزمین کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔ اس ضمن میں مزید تحقیقات ہنوز جاری ہے۔