کرناٹک کے بعد راجستھان پر فیصلہ کریں گے کھڑگے۔ کانگریس لیڈر

,

   

پائلٹ کی جانب سے اٹھائے گئی مانگوں کے متعلق پوچھنے پر نظام الدین نے کہاکہ ”ایسے چیزیں چلتی رہتی ہیں۔ اگر یہاں کوئی ”پن پوائنٹ“ مسئلہ ہے تو حکومت اس پر ضرورکام کرے گی“۔


جئے پور۔کانگریس کے ناراض لیڈر سچن پائلٹ کی جانب سے ریاستی سطح پر احتجاج کی دھمکی کے ایک روز بعد راجستھان میں اے ائی سی سی کے شریک انچارج قاضی نظام الدین نے کہاکہ موجودہ پیش رفت پر پارٹی صدر ملکاارجن کھڑگے قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ نظام الدین جو شریک انچارجوں امریتا دھون اور وریندر سنگھ راتھوڑ کے ہمراہ ریاست کے پارٹی قائدین اورکارکنان سے بات چیت کی ہے‘ کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا سال ہے اور انہوں نے پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے متعلق رائے حاصل کی ہے۔

کانگریس کی ریاستی ہیڈ کوارٹرس میں اس مسلئے کے متعلق پوچھے جانے پر سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے رپورٹرس کوبتایاکہ ”سچن (پائلٹ) جی کانگریس کے ایک مضبوط پلر ہیں۔ ہمارے قومی صدر ملکاراجن کھڑگے کی تمام سرگرمیوں پر گہری نظر ہے اور سارا معاملہ ان کے علم میں ہے“۔

نظام الدین نے کہاکہ معاملہ ”زیرالتواء“ ہے اور کانگریس سربراہ کرناٹک کے حالات سے نمٹنے کے بعد ایک فیصلہ لیں گے جہا ں پر پارٹی اسمبلی انتخابات میں جیت کے بعد حکومت کی تشکیل کے لئے کام کررہی ہے۔

پیر کے روز یہاں ایک ریالی میں پارٹی کے متعدد اراکین اسمبلی کے ساتھ پائلٹ جس کاچیف منسٹر اشوک گہلوٹ کے ساتھ اقتدار کی رسہ کشی چل رہی ہے نے ریاستی حکومت کو الٹی میٹم جاری کیاہے کہ وہ مہینے کے آخر تک ان کے مطالبات کو پورا کیاجائے ورنہ وہ پوری ریاست میں تحریک چلائیں گے۔

بدعنوانی کی اعلی سطحی تحقیقات کے مطالبے کے علاوہ پائلٹ نے راجستھان پبلک سروس کمیشن (آر پی سی ایس)کو ختم کرنے اور اس کی تشکیل نو‘ اورپیرکے رو ز پیش ائے پیپر لیک معاملے سے متاثر ہونے والوں میں معاوضہ پر مشتمل دو دیگر مطالبات پیش کئے ہیں

پائلٹ کی جانب سے اٹھائے گئی مانگوں کے متعلق پوچھنے پر نظام الدین نے کہاکہ ”ایسے چیزیں چلتی رہتی ہیں۔ اگر یہاں کوئی ”پن پوائنٹ“ مسئلہ ہے تو حکومت اس پر ضرورکام کرے گی“۔

ایک ایسے وقت میں راجستھان میں گروپ بندی کا واقعہ پیش آیاہے جب کرناٹک میں پارٹی دو چیف منسٹردعویداروں سدارامیہ اور ڈی کے شیوا کمار کے درمیان قیادت کی جدوجہد کے مسلئے کو پارٹی کی مرکزی قیادت کے ذریعہ حل کررہی ہے۔

اپنی پانچ دنوں کی ”جن سنگھرش یاترا“ کے اختتام پر پیر کے روز ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پائلٹ ایک الٹی میٹم دیاتھا۔