نئی دہلی :ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کو آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے سیمی فائنل کے دوران روزہ نہ رکھنے پر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اسے مذہبی اصولوں کے خلاف گناہ قرار دیا۔منگل کو یہ میچ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران ہوا ۔ مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے شامی کو روزہ چھوڑنے پر مجرم تک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گناہ ہے اور مذہبی اصولوں کے خلاف ہے۔ایک ویڈیو بیان میں بریلوی نے کہا کہ اسلام میں روزہ فرض ہے، اگر کوئی جان بوجھ کر روزہ چھوڑتا ہے تو وہ گنہگار ہے۔ کرکٹر محمد شامی نے بھی روزہ نہیں رکھا ۔ ان کے تبصروںپر مذہبی شخصیات نے ردعمل دیا۔ کچھ لوگوں نے میچ کے دوران شامی کے جوس پینے کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔