کریٹ سومیا کی اہلیہ سنجے راوت کیخلاف عدالت سے رجوع

   

ممبئی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کریٹ سومیا کی اہلیہ میدھا کریٹ سومیا نے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا اور انہوں نے سنیچر کو یہاں عدالت میں ایک نئی عذرداری دائر کرکے ہتک عزت کے معاملے کی سماعت میں مسٹر راوت کے موجود نہ ہونے پر ان کے خلاف عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ راوت 8 اگست تک عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے کیونکہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں تھے ۔ میدھا سومیا کے وکیل وویکانند گپتا نے جسٹس پی آئی موکشی سے مسٹر راوت کے خلاف پیشی وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔