دہلی اور ممبئی سمیت اہم شہروں میں ریستوراں بھرے رہے
نئی دہلی :اتوار 31دسمبر 2023کی رات لوگوں نے آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے نئے سال کے جشن میں بھرپور حصہ لیا۔ دہلی سے ممبئی تک اور ملک کے تمام بڑے شہروں کے ریستوران، ہوٹل اور بارز لوگوں سے کھچا کھچ بھرے نظر آئے۔ بڑے شہروں میں سڑکوں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور ہنگامہ کرنے والے شرابی لوگوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کو سڑکوں پر دیکھا گیا۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ لکھ کر نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ نیا سال آپ سب کی زندگیوں میں خوشیاں اور خوشحالی لائے اور ہندوستان میں انصاف اور محبت کا پیغام لائے۔نئے سال کے موقع پر ملک بھر سے جشن کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ میڈیا نے اجمیر کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں نئے سال کا جشن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔نئے سال کی تقریبات کے موقع پر مغربی بنگال کے بیر بھوم میں زبردست آتش بازی دیکھی گئی۔ اس موقع پر لوگ بہت خوش نظر آئے۔موبائل پر پیغامات ، سڑکوں پر ڈانس اور ریستورانو ں میں جمع ہوکر لوگوں نے نئے سال کا استقبال کیا اور خوب جشن منایا۔دہلی کا کناٹ پیلس لوگوں سے بھرا نظر آ یا۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں نئے سال کا خوب جشن منایا۔