کشمیر میں اندرون 48گھنٹے 6 عسکریت پسند ہلاک

   

سرینگر : کشمیر میںگذشتہ48گھنٹوں کے دوران 6عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق فورسز نے اننت ناگ کے علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں عسکریت پسند مارے گئے ۔ میڈیا کے مطابق فوج نے علاقہ کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے اور علاقہ میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بھی معطل کردیا گیا تھا۔ مہلوک عسکریت پسندوں نے ایک پولیس عہدیدار کو شہید کرنے والا عسکریت پسند بھی شامل تھا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ پولیس نے عسکریت پسندوں کو خودسپرد ہونے کا موقع فراہم کیا تھا۔