کشمیر میں سیکوریٹی فورسیس اور جنگجوؤں میں جھڑپ

   

جموں، 2 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں جموں – سرینگر قومی شاہراہ پر بٹوت علاقے میں پیر کو سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہونے کی اطلاع ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صبح ساڑھے سات بجے اس شاہراہ پر بٹوت علاقے میں دو مشتبہ افراد نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن چوکس ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی اور نزدیکی فوج کی چوکی پر جاکر معاملے کی اطلاع دی ۔