کماری شیلجہ صدر ہریانہ پردیش کانگریس نامزد

   

نئی دہلی ۔ /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس نے چہارشنبہ کے دن کماری شلیجہ کو ہریانہ پردیش کانگریس کا صدر نامزد کیا ہے ۔ سابق ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ ہوڈا کو کانگریس مقننہ پارٹی کا قائد نامزد کیا گیا ہے ۔ ہوڈا انتخابی انتظامیہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری انچارج ہریانہ امور غلام نبی آزاد کے اعلان کے بموجب شلیجہ اشوک تنور کی جانشین ہوں گی ۔

اپوزیشن پارٹیوں کی شکست : ادھیر
کولکتہ ۔ /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ادھیر رنجن چودھری قائد کانگریس لوک سبھا نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ملک کی اپوزیشن پارٹیاں نظریاتی جنگ ہاررہی ہیں ۔ کیونکہ ان کے تکڑے تکڑے ہوگئے ہیں اور مرکز کی بی جے پی حکومت انہیں بدعنوان اور قوم دشمن قرار دے رہی ہے ۔