پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اْن نے کہا کہ جنوبی کوریا کی طرف سے اس کی خودمختاری کو پامال کرنے کی کسی بھی کوشش کا جواب نیوکلیئر ردعمل سے دیا جائے گا۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کے ملک کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جنوبی کوریا کے خلاف نیوکلیئر ہتھیار استعمال کریں گے۔اسپیشل فورسز کے تربیتی اڈے کے دورے کے دوران کم نے کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کی خودمختاری پر تجاوز کرنے کی کوئی بھی کوشش بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان تمام جارحانہ طاقتوں، بشمول نیوکلیئر ہتھیار کو سامنے لائے گی جو اس کے پاس ہیں۔
ایغور مسلمانوں سے ’جبری مشقت‘
امریکہ کی مزید دو چینی کمپنیوں پر پابندی
واشنگٹن: امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی سٹیل اور مصنوعی مٹھاس بنانے والی چینی کمپنیوں سے سامان کی درآمد پر پابندی عائد کرے گا کیونکہ یہ کمپنیاں سنکیانگ میں ’جبری مشقت کرانے میں ملوث ہیں۔‘ اس اقدام سے اْن امریکی کوششوں کا دائرہ وسیع ہوجائے گا جو ایسی مصنوعات کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث‘ ہیں۔ امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی کے عہدیدار رابرٹ سلورزکا کہنا ہیکہ ’آج کے اقدامات امریکی سپلائی چینز سے جبری مشقت کے خاتمے اور سب کیلئے انسانی حقوق کی ہماری اقدار کو برقرار رکھنے کیلئے ہمارے عزم کی توثیق کرتے ہیں۔‘