Saturday , December 14 2019

کوئمبتور میں دیوار گرنے سے 17 افراد کی موت

کوئمبتور (ٹاملناڈو) ۔2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک گاؤں میں ایک دیوار کے مکانات پر گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے جو حالت نیند میں تھے۔ مرنے والوں میں 10 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ 15 فٹ طویل خانگی کمپاؤنڈ کی دیوار شدید بارش کی وجہ سے بوسیدہ ہوگئی اور ندور گاؤں کے عارضی چھت کے مکانات پر صبح 5 بجے گر گئی۔ فائر سرویس اور راحت و امدادی کام انجام دینے والوںنے مقامی افراد کی مدد سے ملبہ سے نعشوں کو نکالا۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے مہلوکین کے ورثاء سے اظہارتعزیت کیا اور فی کس 4 لاکھ روپئے امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس دوران یہ پیش قیاسی کی گئی کہ پڈوچیری اور ٹاملناڈو کے بیشتر حصوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT