کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں کال سنٹر ملازم کی خود کشی

   

حیدرآباد: کورونا وائرس سے متاثر ہونے کہ شبہ میں ایک کال سنٹر ملازم نے پھانسی لے کر خودکشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق 38 سالہ سید صادق علی ساکن قلندر نگر جو گزشتہ چند دن سے علیل تھا کئی دواخانوں سے رجوع ہواتھا۔ ڈاکٹرس نے اسے مختلف ٹسٹ کر وانے کا مشورہ دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ صادق کو یہ شبہ تھا کہ وہ کوررونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔ صادق نے اپنے مکان میں کل رات پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔ پولیس سنتوش نگر نے مقدمہ درج کر کے نعش کو دواخانے عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔