کورونا کے دوران اسکولوں کی کشادگی پر سنگین حالات کا خطرہ: یونیسکو

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): کورونا وائرس کے وباء کے دوران اسکولوں کی کشادگی وباء کے پھیلاؤ میں شدید اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔ یونائٹیڈ نیشنس ایجوکیشنل سائینٹفک اینڈ کلچرل آرگنائیزیشن (یونیسکو)کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں بیشتر ممالک نے اسکولوں کی کشادگی کا فیصلہ نہیں کیا ہے بلکہ وہ آئندہ مہینہ کشادگی کے سلسلہ میں غور کررہے ہیں، تو ایسی صورت حال میں ترقی یافتہ ممالک میں کورونا وائرس وباء کی دوسری لہر شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

ہندوستان میں ریاستی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے مطابق آئندہ ماہ اسکولوں کی کشادگی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ لیکن یونیسکو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 100 ممالک میں اسکولوں کو بند رکھا گیا ہے جس کے سبب دنیا بھر میں موجود طلبہ میں 60 فیصد سے زائد طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے لگی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں اسکولوں کی کشادگی کی صورت میں جو صورتحال پیدا ہوگی اس سے نمٹنا مشکل ہوگا کیونکہ طلبہ اسکولوں میں وائرس کاشکار ہونے کے بعد جب گھر واپس ہوں گے تو گھر میں موجود دیگر افراد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں ضعیف العمر شہری بالخصوص دادا، دادی اپنے پوتروں کے ساتھ ایک مکان میں نہیں رہتے ہیں۔ اسی لئے ان ممالک میں صورتحال خراب ہونے کے امکانات کم ہے، جبکہ ہندوستان میں ضعیف العمر افراد گھروں میں اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ رہتے ہیں جس سے ان کے متاثر ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں جاریہ سال 30 اگست سے سماجی فاصلہ کے ساتھ اسکولوں کی کشادگی کا اعلان کیا ہے۔