کورونا کے 5لاکھ سے زائد فعال کیسز،9.88لاکھ افراد شفایاب

,

   

نئی دہلی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12459 کا اضافہ ہوا ، فعال کیسز پانچ لاکھ سے تجاوزکرگئے اور اس عرصے میں 768 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 34 ہزارسے متجاوز کر گئی ہے ۔ چہارشنبہ کے روز صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 35286 افراد وائرس سے شفایا ب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 988029 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران ایکٹیو کیسز میں 12459 کا اضافہ سے مجموعی تعداد 509447 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 34193 ہوچکی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15.31 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔دہلی ، گوا ، جموں و کشمیر ، مہاراشٹر ، میزورم ، پنجاب اور مغربی بنگال کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ مہاراشٹر میں سرگرم کیسزمیں 2898 ، دہلی میں 107 ، پنجاب میں 97 ، گوا میں 17 ، مغربی بنگال میں نو ، جموں و کشمیر میں چھ اور میزورم میں پانچ عدد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔عالمی وبا کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن مہاراشٹر میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران10،333 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 232277 ہوگئی اور فعال کیسز144998 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں 282 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14165 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔جنوبی ریاست کرناٹک میں اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2615 کا اضافہ ہوا ہے اور اب مجموعی 64442 فعال کیسز ہیں ۔ ہلاک شدگان کی تعداد 102 سے بڑھ کر 2055 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 40504 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔تامل ناڈو میں فعال کیسز بڑھ کر 57,073 ہوچکے ہیں اور 3659 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 166956 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔