کورٹلہ کی خاتون تین سرکاری ملازمتوں کیلئے منتخب

   

ڈرگ انسپکٹر کے امتحان میں پہلا مقام
حیدرآباد /18 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے منعقدہ ڈرگ انسپکٹر کیلئے تحریری امتحانات میں جگتیال کے کورٹلہ کی ساکن بی مونیکا نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا ۔ کمیشن سے جاری نتائج میں مونیکا کو 450 نشانات میں 348 نشانات حاصل ہوئے اور وہ ریاست کے منتخب امیدواروں میں سرفہرست رہیں۔ مونیکا نے حیدرآباد میں بی فارمیسی اور آسام میں ایم فارمیسی کی ڈگری کی تکمیل کی ہے۔ انہوں نے 6 ماہ تک پنچایت سکریٹری خدمات انجام دیں اور مرکزی حکومت کے منعقدہ فارماسسٹ عہدوں کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ حیدرآباد میں ای ایس آئی میں ملازمت کررہی ہیں۔ ڈرگ انسپکٹر امتحان میں کامیابی کے بعد وہ بیک وقت 3 سرکاری ملازمتوں کیلئے منتخب ہونے والی واحد خاتون امیدوار بن چکی ہیں۔1