کولمبیامیں طیارہ کے پہیوں سے 2 نعشیں برآمد

   

بوگوٹا : کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کے الدورادو ہوائی اڈّے پر ایک طیارے کے عقبی پہیوں کے حصے سے 2 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔اطلاع کے مطابق الدورادو ہوئی اڈّے آویانکا فضائی کمپنی کے طیارے کی دیکھ بھال کے دوران طیارے کے پچھلے پہیوں کے حصے سے 2 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔آویانکا ایئر لائنز کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیارے کے عقبی پہیوں کے حصے سے 2 لاشیں ملی ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں”۔اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارے سے ملنے والی لاشیں، 15 سے 20 سال کے، دو افریقہ النسل افراد کی ہیں۔