کوچنگ سنٹر میں دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں نوجوان طالب علم کوچنگ سنٹر کی کلاس میں پڑھائی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ میڈیا کے مطابق 18 سالہ مادھو نامی طالب علم کی موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔ میڈیا کے مطابق کوچنگ سنٹر کی کلاس میں حالت بگڑنے کے بعد نوجوان کو ایک پرائیوٹ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا تاہم کچھ گھنٹے بعد اس کی موت ہوگئی۔