خصوصی عدالت میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی (سیاست نیوز) دہلی شراب اسکام میں بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی چارج شیٹ پر غور کے بعد خصوصی عدالت کی سماعت مکمل ہوگئی ۔ چارج شیٹ پر غور کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کردیا گیا ۔ 29 مئی کو فیصلہ سنایا جائیگا ۔ ای ڈی نے 8 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ اس کیس میں کویتا کے ملوث ہونے سے متعلق کئی ثبوت اور شواہد کو ای ڈی نے عدالت میں پیش کئے ۔ خصوصی عدالت اس کیس میں کویتا کے علاوہ دیگر 6 ملزمین کے الزامات پر علحدہ غور کر رہی ہے ۔ انڈیا اہیڈ ملازم اروند سنگھ کو کیس میں مرکزی کردار سمجھا جارہا ہے ۔ ابھیشک بوئن پلی سے پوچھ تاچھ میں ابھی اروند سنگھ کا اہم رول ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایم گوپال کے بھی قلمبند بیان میں اس کے اہم کردار کا پتہ چلا ہے ۔ حوالہ کی رقم منتقلی میں چاریٹ میڈیا کے ملازم دامودھر شرما کا رول بھی موجود ہے۔ واٹس ایپ چاٹ پیامات کے ذریعہ ان کے کردار سے متعلق ثبوت دستیاب ہوئے ہیں۔2