کویت میں فلسطینیوں کی حمایت کیلئے مہم

   

کویت سٹی : کویت میں ’یوتھ فار القدس‘ ایسوسی ایشن نے فلسطینیوں کی حمایت اور مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے رضاکارانہ مہم کا آغاز کردیا۔ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو آفس کے اہلکار یوسف کندی نے کہا کہ یہ مہم 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے کویتی اور عرب نوجوانوں کو مخاطب کرتی ہے اور اس میں شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔ اس مہم کا مقصد فلسطینیوں کی استقامت اور ان کی ثابت قدمی میں مدد فراہم کریں۔