کویڈ 19کے فعال معاملات کا تلنگانہ میں اضافہ

,

   

ایک ہفتے کے اندر ریاست میں فعال معاملات میں 20فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔
حیدرآباد۔ پچھلے کچھ دنوں سے تلنگانہ میں کویڈ19فعال معاملات کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حالانکہ کویڈ19کے یومیہ معاملات مکمل قابو میں ہے مذکورہ فعال معاملات میں ہلکا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

چہارشنبہ کے روز جاری کردہ ہلت بلیٹن کے مطابق اپریل28کے روز جو 296فعال معاملات تھے وہ اضافہ کے بعد 354ہوگئے ہیں۔ایک ہفتے کے اندر ریاست میں فعال معاملات میں 20فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔


کویڈ19کے 39نئے معاملات درج ہوئے ہیں
چہارشنبہ کیر وز ریاست میں کویڈ19کے 39نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔ ان نئے معاملات کے بعد کویڈ کے جملہ معاملات کی تعداد 792147تک پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 22معاملات حیدرآباد سے درج ہوئے ہیں۔

حالانکہ ریاست میں فعال معاملات میں اضافہ ہونے کے باوجود چہارشنبہ کے روز اس وباء سے کوئی موت درج نہیں ہوئی ہے۔ ریاست میں کویڈ سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4111ہے


ہندوستان میں کویڈ کے معاملات میں معمولی اضافہ کی اطلاع ہے


درایں اثناء ہندوستان بھر میں چہارشنبہ کے روز کویڈ 19کے معاملات میں معمولی اضافہ درج ہوا ہے۔ مرکزی وزرات صحت نے 5مئی کے روز پچھلے 24گھنٹوں میں 3275تازہ معاملات درج کئے ہیں۔

اس کے علاوہ 55اموات بھی اندراج کے بعد کویڈ کی وجہہ سے مرنے والوں کی جملہ تعداد5,23,975تک پہنچ گئی ہے۔

فعال معاملات میں بھی اضافے کی اطلاع ہے جو بڑھ کر 19719تک پہنچ گئے ہیں جو ملک کے جملہ مثبت معاملات کا 0.05فیصد ہے۔