کوچی۔قینچیوں کی جوڑی‘ ایک کنگی اور ایک ماسک کے ساتھ مصلح کوچی سے تعلق رکھنے والے ایک یکام نے کویڈ19وباء کے پیش نظر 14سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے اپنی مفت خدمات میں توسیع کردی ہے
![YouTube video](https://i.ytimg.com/vi/2Bc5aiAWRCM/hqdefault.jpg)
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے گوپی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں قریب کے مقامات پر موجود معمر لوگوں کے لئے مفت زلف تراشی کے خدمات فراہم کریں کیونکہ عالمی وباء کی وجہہ سے معاشی طور پر ان کی زندگیاں مشکل سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ وباء ختم ہونے تک اس کاسلسلہ جاری رہے گا۔ عام زلف تراشی کے لئے100روپئے ہیں۔
اگر کسی کے پاس اتنی رقم نہیں ہے تو ہم وہ دینے کی سکت میں ہے اسی پر اکتفاکررہے ہیں۔
لوگوں کے پاس اب پیسے نہیں ہیں۔ لہذا میر ے ذہن میں اس وباء کے خلاف معاشرہ کے لئے لڑائی کا یہ خیال آیاہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ”ہم جن معمر لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں ان کے بال بناء پیسوں کے کاٹ رہے ہیں۔ میں اس طرح مشکل کی اس گھڑی کے دوران سوسائٹی کی خدمت کررہاہوں“۔
زلف تراش کی اس دوکان کا ایک ملازم تھامبی بھی اے این ائی سے اسی طرح کی بات کی او رکہاکہ”ہمارے پاس مختلف مقامات سے کئی بچے زلف تراشی کے لئے آتے ہیں۔
ہم کروناوائرس کے ختم ہونے تک یہ کام کرتے رہیں گے۔ میرے مالک کی ذہنیت اچھی ہے“۔
کرونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاء ڈاؤن کے وقت میں زلف تراشوں کی دوکانوں کو بند کرنے کی وجہہ سے کافی لوگوں کو پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
کچھ بچے اپنے بال بڑھانے پر مجبور ہوگئے تو کچھ فیملی کے دیگر ممبرس کی مدد سے اپنے بال تراش نے کاکام کیاہے