کڑپہ امین پیر درگاہ کی عرس تقاریب میں چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کو دعوت

   

کڑپہ۔7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امین پیر درگاہ کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے درگاہ کے سجادہ نشین اور ذمہ داران نے آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ نارا چندرا بابو نائیڈو کو مدعو کیا۔ امین پیر درگاہ کے سجادہ نشین کے ایس ایس عارف اللہ حسینی نے وزیراعلیٰ کے کیمپ آفس میں چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے عرس کی دعوتی تقریب کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ سے 24 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک منعقد ہونے والی عرس کی تقریبات میں شرکت کی اپیل کی۔وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے عرس کی تقریبات کے انتظامات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں درگاہ کے منیجر ایم ڈی علی خان، سید غوث، امیر باشا اور دیگر شامل تھے۔