کھلی مین ہول کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے ایک عورت 7گھنٹوں تک بارش میں کھڑی رہی۔ویڈیو

,

   

مورتی نے کہاکہ مین ہول کا کور ہٹاکر تاکہ بارش کا پانی جاسکے وہ کھڑی رہی اور گاڑیوں کو اس کے متعلق آگاہ کیا

ممبئی۔بھاری بارش کے دوران ایک عورت نے مین ہول کا کور ہٹاکر بارش کے پانی کے راستے فراہم کرتے ہوئے سات گھنٹوں تک مذکورہ مین ہول کے سامنے کھڑی رہی تاکہ لوگوں کو کھلی مین ہول کے متعلق آگاہ کرسکے‘ مذکورہ واقعہ ماتونگا میں 4اگست کے روز پیش آیاتھا۔

کچھ دنوں قبل ایک ویڈیو وائیر ل ہوا جس میں کانتا مورتی جو پھول فروش ہے ماتونگا میں ایک کھلی مین ہول کے سامنے کھڑی دیکھائی دے رہی ہے

YouTube video

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے مورتی نے کہاکہ”میں پھول فروخت کرتی ہے تاکہ گذرا کرسکوں اور اپنے تین بچوں کو تعلیم دلاسکوں۔

میرے دیگر پانچ بچے شادی شدہ ہیں اور فیملی کی آمدنی کا میں واحد ذریعہ ہوں۔ ٹرین حادثے کے بعد سے میرے شوہر لغوا مارنے کے سبب معذور ہیں“۔

مورتی نے کہاکہ مین ہول کا کور ہٹاکر تاکہ بارش کا پانی جاسکے وہ کھڑی رہی اور گاڑیوں کو اس کے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ بعدازاں بی ایم سی کے عہدیدار ائے اور ان کے اس اقدام پر پھٹکار لگائی۔ممبئی میں 29اگست 2017کے روز زوردار بارش ہوئی تھی اور پانی ایلفن اسٹون جنکشن میں داخل ہوگیاتھا۔

کچھ لوگوں نے مین ہول کور ہٹادیاتھا جس میں ڈاکٹر دیپک امار پورکر گرے اور دو دنوں بعد ان کی نعش ورلی کے سمندر سے دستیاب ہوئی تھی۔

ممبئی میں 12گھنٹوں تک زوردار بارش کے بعد عام زندگی متاثر ہوگئی تھی۔

قبل ازیں وزیراعظم نریندرمودی نے مہارشٹرا چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کو بھروسہ دلایاتھا کہ ممبئی کے حالات او راطراف واکناف کے علاقوں میں شدید بارش کے سبب پیدا شدہ صورتحال سے سے نکالنے میں ہر ممکن مدد کریں گے