کیا تبریز انصاری ہجومی تشدد کی مخالفت کرنے پر اعجاز خان کو ملی سزا۔

,

   

ممبئی۔ سائبر پولیس سل نے بالی ووڈ ایکٹربگ باس کے سابق شراکت دار اعجاز خان کو گرفتار کرلیاہے۔ اعجاز کی گرفتاری ٹک ٹاک معاملے کو لے کر ہوئی ہے۔

حال ہی میں ٹک ٹاک 07گروپ نے تبریز انصاری ہجومی تشدد معاملے میں متنازعہ ویڈیو بنایاتھا اور اعجاز اس ویڈیو کی حمایت میں اتر ائے تھے اور ملزمین کی ساتھ دیاتھااور ساتھ ہی فوزو نام کے شخص جس کے خلاف سائبر سل میں معاملہ درج تھااس کے ساتھ ویڈیو بناکر ممبئی پولیس ک امذاق بھی بنایاتھا۔

اعجاز نے اپنے اس ویڈیو میں بالی ووڈ فلموں کے مکالموں کا استعمال کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے مذاق اڑایاتھا۔

اعجاز اس ویڈیو میں ان ساتھ ملزمین میں سے ایک کے ساتھ تھے جنھوں نے ہجومی تشددمعاملے میں متنازعہ ٹک ٹاک ویڈیو بنایاتھا۔

ان لوگوں نے ویڈیو میں کہاتھا ”اب کوئی مسلم دہشت گرد بنتا ہے تو کچھ کہنا مت“۔ممبئی کرائم برانچ کے سینئر افیسر کے مطابق اعجاز خان کی گرفتارکرلیاگیا ہے اور انہیں جلد ہی عدات میں پیش کیاجائے گا۔

ائی پی سی اور ائی ٹی ایکٹ سیکشن 67کے تحت اعجاز پر مقدمہ کیاگیا ہے جس کے لئے اعجاز خان کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپئے تک کا جرمانہ یا پھر دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔