کیا مودی ۔ شاہ حکومت اب بھی ہندوستان کو جمہوریہ سمجھتی ہے:پرینکا

,

   

نئی دہلی ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے دن اپنے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ کیا آپ بھی مودی ۔ شاہ حکومت ہندوستان کو جمہوریہ سمجھتی ہے ؟ پرینکا گاندھی مبینہ کانگریس قائدین کی جموں و کشمیر میں گرفتاری پر تبصرہ کررہی تھیں ۔ انہوں نے پوچھا کہ کن بنیادوں پر جموں و کشمیر میں کانگریس قائدین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کیا صحافت سے بات چیت کوئی جرم ہے ؟