چیف منسٹر سے وضاحت طلبی ۔ 9 مارچ کو کریمنگر میں بہرصورت جلسہ ہوگا ‘ ریونت ریڈی کا کارنرمیٹنگ سے خطاب
حیدرآباد 6مارچ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی نے پرگتی بھون کے دروازے عام لوگوں کیلئے بند کردینے کی مذمت کرتے ہوئے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ کیا پرگتی بھون پہنچنے کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی ضرورت ہے ۔ ہرحال میں 9 مارچ کو کریم نگر میں مشعل ریالی اور جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پولیس گولیاں چلاتی ہے تو سب سے پہلے اپنا سینہ پیش کرنے کا اعلان کیا ۔ ضلع کریم نگر میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب میںریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں سماج کا ہر طبقہ بی آر ایس حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ۔ انتخابات سے قبل ہر طبقہ کو چیف منسٹر وعدوں کے ذریعہ ہتھیلی میں جنت دکھانے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہیں فراموش کردیتے ہیں ۔ کے سی آر کی 8 سالہ کارکردگی مایوس کن ہے ۔عوام تبدیلی چاہتے ہیں ، علحدہ ریاست تشکیل دینے والی سونیا گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرکے کانگریس کو اقتدار حوالے کرنا چاہیئے ۔بی آر ایس اور بی جے پی کو اندازہ ہوگیا کہ دونوں کی حکومتیں خطرہ میں ہیں اس لئے دونوں آپس میں فرضی لڑائی لڑتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ ان دونوں پر بھروسہ نہ کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ کے عوام کو اپنے ارکان خاندان کہتے ہیں مگر خاندان کے ارکان کا پرگتی بھون میں داخلہ ممنوع ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے استفسار کیا کہ پرگتی بھون میں داخل ہونے ویزا و پاسپورٹ ضروری ہے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کریم نگر کا پولیس کمشنر ایک آندھرا کے پولیس آفیسر کو بنادیا گیا جو کانگریس کو 9 مارچ کو مشعل ریالی اور جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے جبکہ بی آر ایس کو جلسہ کی اجازت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اجازت دے یا نہ دے کانگریس کسی بھی صورت میں 9 مارچ کو بڑا جلسہ عام منعقد کرے گی ۔ انہوں نے عوام کو بے خوف ہوکر جلسہ عام میں شرکت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ پولیس جلسہ عام کو روکنے کی کوشش کرے گی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور اگر پولیس گولی چلاتی ہے تو وہ سب سے پہلے سینہ پیش کریں گے ۔اگر پولیس جلسہ عام کی اجازت دیتی ہے تو ٹھیک بصورت دیگر مشعل ریالی نکالی جائے گی ۔ حکومت کتنے ہزار پولیس کی خدمات سے استفادہ کریں اور لاکھوں بی آر ایس کارکنوں کو طلب کرلیں کانگریس کے جلسہ عام کو کوئی طاقت روک نہیں سکتی ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ بھوپال پلی میں پتھر اور انڈوں سے حملہ کیا گیا اس پر بھی صبر و تحمل سے کام لیا گیا ۔ حکومت ہمارے صبر کو مزید آزمانے کی کوشش نہ کرے۔ ن