کیرالامیں منکی پاکس کا پہلا کیس

   

نئی دہلی: ہندوستان کی ریاست کیرالا کے کولم ضلع میں ایک شخص منکی پاکس سے متاثرہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے واپس ہوا تھا۔ کیرالہ کے وزیرصحت وینا جارج نے اس بات کی تصدیق کی۔ منکی پاس سے متاثرہ شخص کے نمونے جانچ کیلئے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرالوجی روانہ کئے گئے تھے تازہ طورپرموصولہ رپورٹ کے مطابق یہ شخص منکی پاکس سے متاثرپایا گیا ہے۔ منکی پاکس کا ایک مصدقہ معاملہ آنے کے بعدمرکز نے ریاست کیلئے ایک اعلیٰ سطحی ٹیم روانہ کی ہیتاکہ صحت عامہ کے اقدامات کے سلسلے میں اشتراک کیا جاسکے۔مرکزی ٹیم نئی دلی کے رام منوہر لوہیا ہاسپٹل میں بیماری کے کنٹرول کے قومی مرکز اور وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار کے علاوہ کیرالا کے صحت کے علاقائی دفتر کے ماہرین پر مشتمل ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ ٹیم ریاست کے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور صورتحال کا موقع پر جائزہ لے گی۔ اس کے بعد صحت عامہ کے سلسلے میں ضروری کارروائی کی سفارش کرے گی۔