اوٹاوا : کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے امریکہ سے F-35 جنگی طیاروں کی خریداری کے منصوبے پر نظرثانی کا حکم دیا ہے ۔ یہ اطلاع ہفتہ کے روز مقامی میڈیا نے دی۔ لاک ہیڈ مارٹن اور امریکی حکومت کے ساتھ یہ معاہدہ 88 طیاروں کے لیے ہوا ہے ، جس میں ہر ایک کی قیمت تقریباً 8.5 کروڑ امریکی ڈالر ہے ۔ کناڈا کے وزیر دفاع بل بلیئر کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کارنی نے بلیئر سے کہا کہ ایف-35 کی خریداری کا معاہدہ کناڈا کے لیے بہترین ہے یا نہیں اس پر غور کرے ، یا اس سے بہتر آپشنز موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ “ہمیں بدلتے ہوئے ماحول میں اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ معاہدہ اس کی موجودہ شکل میں کناڈا اور مسلح افواج کے بہترین مفاد میں ہو۔ امریکہ کے ساتھ تجارتی جنگ اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کناڈا کا الحاق کرنے کی دھمکیوں کے درمیان کارنی نے کناڈا کے 24 ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا اور جمعہ کے روز نئی کابینہ کا تقرر کیا۔