کے سی آر کے پوتے کا گیت وائرل

   

حیدرآباد18فروری(یواین آئی) چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کے پوتے اور وزیر آئی ٹی تارک راما راو کے بیٹے ہمانشو کا گایا ہوا ایک انگریزی گیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ ہمانشو نے پہلی مرتبہ یہ گیت گایا ہے جو متاثر کن ہے ۔ ہمانشو نے اپنا گیت یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعے شیئر کیا۔ان کے اس گیت کو ان کے والد وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راو نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ۔