کے سی آر پہلے چیف منسٹری کی نوکری کریں: بنڈی سنجے

   

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے نیتی ایوگ اجلاس کے بائیکاٹ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر سے کہاکہ پہلے چیف منسٹری کی نوکری کرو۔ بنڈی سنجے نے یاد دلایا کہ یہ کے سی آر ہی تھے جنھوں نے دل کھول کر نیتی ایوگ کی تعریف و تحسین کی تھی۔ اب دوہرا معیار اختیار کرتے ہوئے وہ نیتی ایوگ پر بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔