الو ر : راجستھان میں الور شہر کے کوتوالی اور اراولی وہار تھانے کی پولس نے ناکہ بندی کے دوران ایک پک اپ سے دو گائیں ضبط کرکے ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا، جب کہ دو دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولس کے مطابق ہفتہ کی دیر رات ناکہ بندی کے دوران پک اپ گاڑی کے گھیرے میں آنے کے بعد گائے کے اسمگلروں نے اسے روپباس کی طرف سرکاری عمارت کی دیوار سے ٹکرا دیا۔ اس کے بعد اسمگلروں کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیکن ایک اسمگلر کو پولیس نے پکڑ لیا۔پولس نے دو گائیں اور پک اپ برآمد کر لی۔ پک اپ میں دیسی شراب اور پتھر بھی ملے ۔ اس دوران الور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انگد شرما بھی موقع پر پہنچ گئے ۔