گائے کو ’مدر آف دی نیشن‘ قرار دینے مرکز کو الٹی میٹم

   

مہاکمبھ نگر : جیوتش پیٹھ کے جگد گرو شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے منگل کو مرکزی حکومت کو ملک میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگانے اور گائے کو قوم کی ماں قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے 33 دن کا وقت دیا۔یہاں شنکراچاریہ کیمپ میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے جگد گرو شنکراچاریہ نے کہا کہ ماگھی پورنیما (جمعرات) کے اگلے دن سے ہم 33 دن کا سفر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ 33 دن کا سفر 17 مارچ کو دہلی جا کر مکمل کیا جائے گا۔. مرکزی حکومت کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے 33 دن ہیں۔اگر وہ ان 33 دنوں میں کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہے تو ہم 17 مارچ کی شام پانچ بجے کے بعد سخت فیصلہ کریں گے۔سوامی نے کہاکہ ہمارا مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ گائے کو جانوروں کے زمرے سے نکال کر قوم کی ماں قرار دیا جائے اور گائے کے ذبیحہ کو جرم سمجھا جائے۔