گاڑی کی ٹکر سے سیلس ایگزیکیٹو ہلاک

   

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک سیلس ایگزیکیٹیو ہلاک ہوگیا ۔ آصف نگر پولیس کے بموجب 34 سالہ پی سندیپ ساکن بنجری دروازہ گولکنڈہ آج پی وی این آر ایکسپریس وے کے پلر نمبر 35 سے گذر رہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم نے اسے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس آصف نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔