گجویل۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک کسان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ حلقہ گجویل کے رائے پول منڈل کے موضع منتور کا رہنے والا 55 سالہ رام چندرم جوکہ کھیتی باڑی کیا کرتا تھا، کچھ عرصہ قبل سڑک حادثہ میں اس کا بیٹا رامو اور بہو کلیانی شدید زخمی ہونے کی بناء ان کے علاج کی خاطر پرائیویٹ افراد سے کم از کم 15 لاکھ روپئے خرچ کرکے بیٹے اور بہو کا علاج کرواکر کا مقروض ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ کھیتی باڑی میں بھی فائدہ نہ ہونے کی بناء قرض کی ادائیگی سے متعلق اپنی بیوی لکشمی سے فکرمندی کا اظہار کرتا تھا چنانچہ قرض داروں کی مسلسل ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات اپنے ہی کھیت میں جراثیم کش دوا کا استعمال کرلیا جس کے بعد افراد خاندان نے بغرض علاج سرکاری دواخانہ منتقل کیا مگر دوران علاج رام چندرم جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔