سری نگر : پولیس کا کہنا ہے کہ رکھ مومن بجبہاڑہ میں مبینہ طور دو غیر مقامی مزدوروں پر حملے میں ملوث ہابرڈ جنگجو دوسرے جنگجو کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے ۔کشمیر پولیس زون نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے گرفتار ہائی برڈ جنگجو کے انکشاف اور مسلسل چھاپوں کے دوران اننت ناگ کے چیک ڈوڈو بجبہاڑہ علاقے میں درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔اُن کے مطابق جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجودملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ ٹویٹ میں کہا گیا: ‘اس دوران گرفتار ہابرڈ جنگجو سجاد تانترے ساکن کولگام دوسرے جنگجو کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے زخمی ہابرڈ جنگجو کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔