گروپ I پریلمس امتحان 11 جون کو دوبارہ منعقد ہوگا

   

حیدرآباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے منسوخ کردہ گروپ I پریلمس امتحان دوبارہ 11 جون کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرچوں کے افشاء کے بعد کمیشن نے گروپ I پریلمس کے علاوہ دیگر دو امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گروپ I جائیدادوں پر تقررات کیلئے گذشتہ سال 26 اپریل کو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ 16 اکٹوبر کو امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا جملہ 19 شعبوں کیلئے 3,80,204 درخواستیں وصول ہوئی۔ 3.42 لاکھ امیدواروں نے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور گروپ I پریلمس امتحان میں 2,85,916 امیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں 25,050 امیدوار کوالیفائی ہوئے تھے۔ تاہم امتحانی پرچوں کے افشاء ہوجانے کے بعد حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو پیش کی۔ دوبارہ 11 جون کو گروپ 1 پریلمس امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ن
کمیشن کے اجلاس میں اس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد گروپ I پریلمس امتحان منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ 11 جون کو گروپ I پریلمس امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماضی میں داخل کردہ تمام 3,80,204 درخواست گذار اس امتحان میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ن