گروگرام۔پولیس کی جانکاری کے مطابق جمعرات کے روز تین مبینہ میویشی اسمگلرس کو ان کی کار الٹنے کے بعد سکیٹر56کے علاقے میں ”گاؤ رکشکوں“ کے تعاقب کے بعد گرفتار کرلیاگیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ پک آپ ٹرک کا ڈرائیور اور دیگر دو بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
انسپکٹر سنجیو کمار ایس ایچ او سیکٹر 56پولیس اسٹیشن کا کہنا ہے کہ ”گاڑی میں تین گائے تھے جس میں سے ایک زخمی ہوگئی ہے۔ زخمی گائے کو علاج کے لئے شیڈ میں بھیج دیاگیاہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”ہم نے تمام تینوں ملزمین کو پکڑ لیاہے جس کی شناخت اخلاص‘ شریف اور وارث کی حیثیت سے ہوئی ہے اور میویشیوں کی تسکری کے الزامات کی جانچ کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا ایک ویڈیو جوسوشیل میڈیا پر منظرعام میں آیاہے مذکورہ ملزم نے مبینہ ایک گائے گاڑی کے باہر اس وقت پھینکتے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے جب بجرنگ دل اورگاؤ رکشک کے ممبرس ان کا تعقب کررہے تھے۔
پولیس کے بموجب چہارشنبہ کی نصف رات میں 2:30بجے کے قریب گلف کورس روڈ پر یہ واقعہ پیش آیاہے۔پولیس کے بموجب ایک بجرنگ دل کارکن پرم جیت کو 1:40بجے رات کے قریب جانکاری ملی کہ کچھ مشتبہ میویشی اسمگلرس تیگرا گاؤں سے میویشے اٹھائے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب پرمت جیت بادشاہ پور‘ درباری پورروڈ پر 2:30بجے کے قریب پہنچا تو اس نے اس نے گاڑی میں میویشی دیکھے۔ جب اس نے ڈرائیور کوگاڑے روکنے کے لئے کہا تو ڈرائیور نے پرم جیت کی گاڑی پر کار چڑھا دی اور بھاگنے کی کوشش کی تھی۔
اس کے بعد پرم جیت نے دوسرے گاؤ رکشک ممبرس او رپولیس کوطلب کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ”جب وہ بھاگ رہے تھے تو اسمگلرس نے پتھر اؤ کرنا شروع کردیا اور دوسری جانب سے کی سڑک کوگاڑی سے جانور چھوڑ کر بلاک کردیاتھا۔
کیونکہ ان کی گاری کی رفتار تیزتھا جو کار سے ٹکرانے کے بعد وہ بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی“۔
اس نے کہاکہ ”ایک اسمگلر گاڑی میں اندر ہی پھنس گیا جبکہ دیگر دو جو کابین میں سوار تھے زخمی ہوگئے۔ ڈرائیو راوردیگر دو فرار ہوگئے“۔ تمام زخمیوں کوپولیس اسپتال لے کر گئی۔
تین افراد کے خلاف ائی پی سی کی دفعات دفعہ 279(چوری) اور 307(اقدام قتل)اور ہریانہ گاؤ وانش سنگرکشن اور گاؤسموردھن ایکٹ2014کے دفعہ 13(2)اور پی سی اے ایکٹ کی دفعہ 11کے تحت سیکٹر 56پولیس اسٹیشن کے تحت ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔