گنگا میں نعشوں کے حوالے سے مود ی پر راہول کا طنز

,

   

”جن لوگوں نے کہاتھا ماں گنگا نے مجھے بلایا ہے‘ انہوں نے ہی ماں گنگا کو رولایاہے“
نئی دہلی۔اترپردیش کے مختلف شہروں میں متعدد مسخ شدہ نعشیں گنگا ندی سے دستیاب ہونے کے بعدکانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر ایک فوٹوشاٹ کے ذرعہ طنز کیا او رکہاکہ ”جن لوگوں نے کہاتھا ماں گنگا نے مجھے بلایا ہے‘

انہوں نے ہی ماں گنگا کو رولایاہے“۔ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ”جن لوگوں نے کہاتھا ماں گنگا نے مجھے بلایا ہے‘ انہوں نے ہی ماں گنگا کو رولایاہے“

انہوں نے ایک نیوز رپورٹ بھی اس میں شامل کی جس میں لکھا ہے کہ گنگاندی کے ساحل پر 1140کیلومیٹر کے فاصلے میں 2000نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔

اترپردیش او ربہار کے متعدد اضلاعوں میں مذکورہ ندی کے کنارے یا تو بہتی ہوئی یا مدفن نعشیں پچھلے کچھ دنو ں میں دستیاب ہوئی ہیں۔