11 اکتوبر دوسرا ہفتہ کام کا دن رہے گا
حیدرآباد۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد، کے علاوہ رنگاریڈی اور میڑچل ملکاجگیری اضلاع میں ہفتہ 6 ستمبر کو گنیش وسرجن جلوس کے موقع پر سرکاری دفاتر، اسکولس اور کالجس کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے اس سلسلہ میں آج جی او آر ٹی 1205 جاری کیا۔ جی او کے مطابق حیدرآباد، سکندرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل ملکاجگیری اضلاع میں 11 اکتوبر یعنی دوسرا ہفتہ کام کا دن رہے گا۔ سرکاری دفاتر، اسکولس اور کالجس 11 اکتوبر کو کام کریں گے جو 6 ستمبر کی گنیش وسرجن کے موقع پر دی گئی عام تعطیل کے عوض میں رہے گا۔ 1