حیدرآباد ۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وزیر سنیماٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ گورنر نظام کی برسوں سے مخالفت ہورہی ہے۔ انہوں نے آج حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کا سیاسی نقطہ نظر غیرمناسب ہے۔ جمہوری عہدوں پر فائز رہنے والوں کو سیاسی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ گورنرس اپنے حدود میں رہ کر بات کریں تو بہتر ہوگا۔ گورنر کا کس طرح احترام کیا جائے چیف منسٹر کے سی آر اور ہمیں اچھی طرح معلوم ہے۔ گورنر کا تنقیدیں کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ سرینواس یادو نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد ریاستی حکومت کے خلاف کی گئی تنقیدوں پر اعتراض جتایا اور کہا کہ عوام کی منتخبہ حکومت جس کو مکمل اکثریت حاصل ہے کو کیوں تحلیل کی جائے گی، کونسل اور راجیہ سبھا کی نامزدگیاں کیسے رہتے ہیں عوام بخوبی واقف ہے۔ کیا بی جے پی حکومت نے صنعتکاروں کو راجیہ سبھا کا رکن نہیں بنایا۔ وزیر سنیماٹوگرافی نے کہا کہ ڈرگس کے معاملے میں چیف منسٹر بہت زیادہ سنجیدہ ہیں۔ منشیات کے کاروبار میں کوئی بھی شامل ہو معاف نہ کرنے کی چیف منسٹر کے سی آر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ن