گورنر کے خطبہ کی ستائش کرتے ہوئے چیف منسٹر کا سوشیل میڈیا میں ٹوئیٹ

   

حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ سیشن سے گورنر کے خطاب کی ستائش کرتے ہوئے سوشیل میڈیا میں ٹوئیٹ کیا۔ گورنر کے خطبہ کے خلاف اپوزیشن کی تنقیدوں کے درمیان خطبہ کی ستائش کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف منسٹر نے پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے انتہائی غیرجانبداری کے ساتھ عوام کے خوابوں کی تکمیل کا ذکر کیا ہے۔ گورنر کا خطبہ عوام کی خواہشات کا مظہر ہے۔ چیف منسٹر نے گورنر کے خطبہ کی تصویریں سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیں اور کہا کہ عوامی حکمرانی میں تلنگانہ تابناک مستقبل کی سمت پیش قدمی کررہا ہے۔ چیف منسٹر نے اہم شعبہ جات میں ریاست کی ترقی کا ذکر کیا۔1