٭ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ کی حمایت کرنے والے کانگریس کے ارکان اسمبلی جئے پور کی ایک ہوٹل میں انتاکشری میں مصروف دیکھے گئے ۔ اس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ۔ قبل ازیں ایم ایل ایز کو پکوان کا سبق لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ ارکان اسمبلی کو ہوٹل میں رکھا گیا ہے کیونکہ کانگریس کا الزام ہے کہ راجستھان حکومت کو گرانے کیلئے بی جے پی ارکان کی خرید و فروخت میںملوث ہے ۔ دوسری طرف بی جے پی نے اس الزام کو مسترد کیا ہے ۔