ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیل کرنے سی ایچ رمیش کا فیصلہ

   

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ویملواڑہ کے سابق رکن اسمبلی سی ایچ رمیش نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہریت کے معاملہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے گمراہ کن مواد پیش کرنے پر سی ایچ رمیش پر 30 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ جرمنی کے شہری ہیں۔ طویل عرصہ سے تلنگانہ ہائی کورٹ میں شہریت کا مقدمہ زیر دوران تھا اور 2014 میں سی ایچ رمیش کے خلاف شکست خوردہ کانگریس امیدوار اے سرینواس نے ہائی کورٹ میں ان کی ہندوستانی شہریت کو چیلنج کیا تھا۔ سی ایچ رمیش نے کہا کہ ان کے وکلاء ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی تیاری کررہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے رمیش کی ہندوستانی شہریت کو منسوخ کردیا تھا ۔1
اور ہائی کورٹ نے اس فیصلہ کو برقرار رکھا ہے۔ رمیش نے کہا وہ ہائی کورٹ کے فیصلہ سے مایوس ہیں اور سیاسی کیریئر میں رکاوٹ پیدا کرنے کیلئے یہ درخواست دائر کی گئی۔ سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ سیاسی زندگی میں کئی اُتار چڑھاؤ انہوں نے دیکھے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کے حامی اس فیصلہ سے متاثر نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ درخواست گذار سرینواس حالیہ اسمبلی انتخابات میں ویملواڑہ سے منتخب ہوئے۔1